پاکستان انڈر19 ٹیم کیلئے پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس نیوز)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انگلینڈ میں شاندار کارکردگی پر نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی۔ملاقات میں انڈر 19 کھلاڑیوں کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ہیڈ کوچ شاہد انور کے مطابق انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی کے بعد چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو مدعو کیا، ان سے انفرادی ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔محسن نقوی نے کہاکہ سینٹرل کنٹریکٹس نوجوان کرکٹرز کو بہتر کارکردگی کی ترغیب دیں گے اور اچھی کارکردگی کا صلہ ملنے سے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھے گا۔ ملتان میں گزشتہ 2 برس کے دوران منعقد ہونے والے انڈر 19 ترقیاتی کیمپوں سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوا اور ان کے مثبت نتائج سامنے آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں