پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم پیشرفت

اسلام آباد(بیورو چیف)پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اعلا میے کے مطابق یورپی یونین نے پاکستان میں اعلی سطح کے بزنس فورم کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، ای یو پاک بزنس فورم 28اور 29اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہوگاجس میں یورپی اور پاکستانی سرمایہ کار کاروباری شخصیات شرکت کریں گی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ یورپی یونین دنیا کی سب سے بڑی سنگل مارکیٹ اورپاکستان کی بڑی برآمدی منڈی ہے، فورم کا مقصد تجارتی تعلقات کو سرمایہ کاری میں تبدیل کرنا اور صنعتی ترقی کو فروغ دینا ہے۔اس کے علاوہ ای یو پاک بزنس فورم میں زرعی کاروبار، ڈیجیٹل انوویشن، فن ٹیک،گرین لاجسٹکس، ٹیکسٹائل، اہم شعبے زیرغور آئیں گے، یورپی یونین کا گلوبل گیٹ وے پروگرام پاکستان میں 400ارب یورو کی سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کریگا جبکہ پاکستان میں 300سے زائد یورپی کمپنیاں پہلے ہی مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ فورم کے دوران 600سے زائد بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں