لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان سے ٹیسٹ سیریز سے قبل سری لنکا کے لئے بری خبر سامنے آگئی، سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔سری لنکن کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاتھم نسانکا ہیمسٹرنگ انجری سے صحتیاب نہ ہو سکے۔ سلیکشن کمیٹی نے پاتھم نسانکا کی جگہ لاہیرو اودارا کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ9نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔دوسری جانب سری لنکا کے خلاف دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔3 روزہ وارم اپ میچ کیلیے بھی 13 رکنی پیٹرنز اسکواڈ کا اعلان کیا گیا۔ وارم اپ میچ کے اختتام پر پیٹرنز اسکواڈ سے مزید 2 فاسٹ بولرز کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں سمیر منہاس، محمد طحہ اور محمد سلیمان کو پہلی بار منتخب کیا گیا ہے، عبداللہ فضل، عرفات منہاس، اذان اویس، محمد عباس، رضا اللہ، سعود شکیل، وکٹ کیپر غازی غوری اور سعد بیگ شامل ہیں۔ سلمان علی آغا اور لیفٹ آرم سپنر علی عثمان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔




