پاکستان میں سیاسی فیصلے ایک دن میں ہو جاتے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ آف ایموویبل پراپرٹی ایکٹ 2025 بااثر افراد کی طرف سے زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کی روک تھام اور جائیداد سے متعلقہ تنازعات کو جلد حل کرنے کیلئے بنایا گیا ہے اور اس کو قانونی موشگافیوں کی بجائے اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے اس قانون کے نفاذ اور پھر عدالت عالیہ کی طرف سے اس ایکٹ کو معطل کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں سیاسی فیصلے ایک دن میں ہو جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں