پاکستان میں کلین انرجی اور الیکٹرک موبیلیٹی کے شعبوں میں مستقل کے امکانات موجود ہیں

لاہور(بیوروچیف) پاکستان اسٹارچارج پا کستا ن (StarCharge Pakistan)اور پارکو گن وور لمیٹڈ (PARCO Gunvor Limited PGL)پاکستان میں مستقبل کے جدید موبیلیٹی ایکو سسٹم کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک تعاون کے نئے امکانات تلاش کر رہے ہیں۔ اس اقدام کا محور الیکٹر ک وہیکل(EV)چارجنگ انفراسٹرکچر، توانائی کے شعبے میں جدت اور پائیدار ترقی ہے۔ اس ملاقات میں پاکستان کی توانائی کی مارکیٹ میں موجود بڑھتے ہوئے امکانات اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور الیکٹرک موبیلیٹی کے باہمی اشتراک سے پیدا ہونیوالے نئے مواقع کو اجاگر کیا گیا۔ دونوں ادارو ں نے ایسے شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا جو پاکستان میں ایک جدید، موثر اور پائیدار توانائی کے نظام کی ترقی میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔مسٹر لی ہونگ چِنگ (Mr. Li Hongqing) نے پاکستانی مارکیٹ کو قریب سے سمجھنے اور اس میں موجود کاروباری و سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ابھرتے ہوئے مواقع میں ان کی دلچسپی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ملک میں کلین انرجی اور الیکٹرک موبیلیٹی کے شعبوں میں مستقبل کے تعاون کے لیے نمایاں امکانات موجود ہیں۔مسٹر عمر ملک (Mr. Omar Malik)، چیف ایگزیکٹو آفیسر، اسٹارچارج پاکستان نے اسٹریٹجک شراکت داریوں، جدید ٹیکنالوجیز اور مستقبل پر مبنی توانائی کے حل کے ذریعے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ کے نظام کو فروغ دینے کے لیے کمپنی کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صنعتی شعبے کے اہم اداروں کے درمیان تعاون مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ انفراسٹرکچر کی ترقی اور پاکستان کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔یہ ملاقات کاروباری روابط کو مضبوط بنانے، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے اور پاکستان کے توانائی اور موبیلیٹی کے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے۔اسٹارچارج پاکستان صنعت کے اہم شراکت داروں کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کے ذریعے مستقبل کے موبیلیٹی ایکو سسٹم کی تشکیل کے لیے پرعزم ہے، تاکہ پاکستان میں ایک جدید، مربوط اور پائیدار توانائی کے مستقبل کی راہ ہموار کی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں