پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیئر مین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ عوام کو فوری ریلیف دینے کیلئے پیڑولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے۔ معاشرے میں تشدد کے بڑھتے ہو ئے رحجان کے پس پردہ محرکات ملک میں معاشی بحران ہے۔ اشیا ئے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کیوجہ سے غریب اور متوسط طبقہ شدید معاشی مشکلات کا شکا رہے۔ وفاقی حکومت عوام کی قو ت خرید کو مد نظر رکھتے ہوئے اشیاء خورد و نوش پٹرو لیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کرے۔ مملکت سعودی عرب کے شہر دامام کے ائیرپورٹ اور دیگر تنصیبا ت اور مدینہ منورہ پر حوثی ملیشیاء کے حملو ں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ سعود ی عرب کی خود مختاری، سلامتی اور شہری تنصیبات پر نشانہ بنانا قابل مذمت اور ناقابل قبول اقدام ہے۔ مملکت سعودی عرب کی قیادت اور سعودی عوام کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ سعودی عرب کے دفاع، سلامتی اور حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں