فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبد الرشید حجازی نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں عوام پر ظلم وبربر یت اور سفاکیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ و اقوام مسلم کو اسرائیل اور بھارت کیخلاف فوری طور پر دو ٹوک و ٹھوس موقف اپنانیکی ضرورت ہے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین غزہ پر واضح موقف پیش کر کے پوری قوم کی ترجمانی کی ہے ۔ فلسطین ، غزہ اور کشمیر کے معاملے پر پوری امت مسلمہ ایک پیج پر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور ریاستی جبر کے اصل ذمہ داروں کے خلاف عالمی سطح پہ دہشتگردی کے مقدمات کا اندراج ہونا چاہئے ۔ غزہ میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے ۔




