فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،قوم دفاع وطن کیلئے پر عزم افواج پاکستان کی پشت پر ہے، افغانستان حکومت کو بھارتی گٹھ جوڑ پر زہن نشین رہنا چاہیے۔ اپنے بیان میں انہوں نے افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائر نگ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس کا کھائیں اس سے بے وفا ئی نہ کریں۔ انہو ںنے کہاکہ بزدل دشمن کو ہلاک فوجیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار کرانے پر افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ افواج پاکستان اور شاہینوں نے بزدل دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ۔افواج پاکستان نے بھارت کو دن میں تارے دکھائے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ افغان حکومت ہوش کے ناخن لے۔




