کراچی(بیورو چیف)پاکستان کے جاری کھاتے کو مالی سال 2026ـ27ء کی پہلی سہ ماہی میں87 کروڑ40لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 75 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خسارے سے زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق ستمبر 2026ء میں جاری کھاتے کا خسارہ 35 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا، جبکہ ستمبر 2025ء میں 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ سال اسی ماہ جاری کھاتے میں اضافی رقم کے مقابلے میں رواں سال خسارہ سامنے آیا۔اگست 2026ء میں جاری کھاتے کا خسارہ 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھا۔ ستمبر میں خسارے میں اضافے کے باعث مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جاری کھاتے کا مجموعی خسارہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بڑھ گیا۔




