کمالیہ (نامہ نگار)ممتاز سماجی و سیاسی رہنما مہر فتح شیر بگھیلا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ہم ہر لمحہ اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی نے ہر مشکل وقت میں قوم کی توقعات پر پورا اتر کر دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم ایک باوقار اور باہمت قوم ہیں۔مہر فتح شیر بگھیلا نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، اور ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے ۔




