پاکستان کی48جامعات نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ،ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں جگہ بنا لی

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان کی 48 جامعات نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن (ٹی ایچ ای) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ برائے 2026میں جگہ بنالی ہے۔رپورٹ کے مطابق قائداعظم یونیور سٹی اسلام آباد کو درجہ بندی میں401سے 500 کے درمیان رکھا گیا ہے، جب کہ بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے اپنی درجہ بندی میں 400پوائنٹس کی بہتری کیساتھ601سے 800 کے زمرے میں جگہ حاصل کی۔کئی دیگر ادارے 601سے 800کے درمیان رکھے گئے ہیں، جن میں ایئر یونیورسٹی اسلام آباد، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، یونیورسٹی آف لاہور اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور شامل ہیں۔ 801سے 1000کے درمیان 15جامعات شامل ہیں، جن میں عبد الولی خان یونیورسٹی مردان، کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد، غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، اقرا یونیورسٹی، خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی رحیم یار خان، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ سائنسز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا، یونیورسٹی آف گجرات، یونیورسٹی آف ملاکنڈ، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی اور پنجاب یونیورسٹی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں