جڑانوالہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ضیا کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر و ایم این اے اعجاز الحق نے جڑانوالہ آمد پر چیف آرگنائزر پنجاب ضیا لیگ چوہدری کرامت علی سرویا کے بھائی کی وفات پر تعزیت کرتے گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا ہے اعجاز الحق نے تصدق حسین سرویا،نائب صدر ضیا لیگ میاں ساجد،شاہد سرویا، میاں شہزاد،رانا اسجد،شیخ وقاص و دیگران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ برائے مملکت محسن نقوی کے بیان پر موجودہ سیاسی صورتحال میں کابینہ کے ارکان آپس میں گتھم گتھا ہوئے ہیں بہتر ہوتا کہ پہلے معاملہ کابینہ کے اندر رکھتے بعد میں عوام میں معاملہ رکھتے اس ایشو پر پہلے بھی اہوان اقتدار میں بحث جاری تھی اعجاز الحق نے مزید کہا کہ پاکستان کے اندر انتظامی طور پر مزید صوبے بننے چاہیے مگر اس بھی زیادہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پارلیمانی جمہوریت کے اندر جب تک پورے ملک میں لوکل باڈیز نہ ہو تب تک عام آدمی تک جمہوریت کے ثمرات نہیں پہنچ پاتے اعجاز الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ غیر جماعتی الیکشن کروا دیں اور کامیاب ہونیوالے نمائندے اگر کسی سیاسی جماعت میں شامل ہوں تو انہیں نااہل قرار دیا جائے ملک میں کرپشن بڑھ چکی ہے کون ملک کو لوٹ رہا ہے کہاں پیسہ جا رہا ہے سبکو پتہ ہے اعجاز الحق نے بلوچستان اور کے پی کے میں دہشت گردی کی مذمت کی اور افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہا دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے سب کو ملکر کام کرنا چاہیے پاکستان کی آبادی 25کروڑ ہو چکی ہے اور ملک میں بے شمار قدرتی وسائل ہیں ملک میں سرمایہ کاری اس وقت آئیگی جب ایماندار قیادت آئیگی۔اعجاز الحق نے 18 ویں ترمیم کے حوالہ سے کہا کہ اس وقت مرکز کی کوئی حیثیت نہیں ہے سب کچھ صوبوں کو دے دیا گیا ہے۔




