چنیوٹ(نامہ نگار)پاکستان کے ایٹمی اثاثے ہتھیانے کی سازش ہورہی ہے، نیتن یاہو کا ا تحا د ی پاکستان کا وفادار نہیں ہو سکتا ہزاروں بے گناہوں کا قاتل امن کے ایوارڈ کا حقدار نہیں پاکستانی قیادت اپنے دشمن کو پہچاننے میں غلطی نہ کرے ٹرمپ کی جھوٹ۔فریب عیاری ومکاری پہ مبنی شا طرانہ ڈپلومیسی امن عالم کے لیے خطرہ ہے،ان خیالات کا اظہار ختم نبوت اسلامک سنٹر و مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگرکے بانی مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،خدام ختم نبوت پاکستان کے چیئرمین مولانا علامہ محمد قادری نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے جن کے باعث پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر تصور کیا جاتا ہے اور جن پر پوری قوم اور عالم اسلام کو ناز ہے دنیا کفر کی نگاہوں میں کھٹک رہے ہیں موجودہ عالمی سیاست کے تناظر میں دیکھا جائے تو اس وقت پاکستان شدید خطرات میں گھر چکا ہے ۔




