فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سینٹرل چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن چوہدری خالد محمود چیمہ ،سینئر وائس چیئر مین شیخ خالد عزیز مخی،وائس چیئر مین شیخ عامر نثار،سابق چیئر مین چوہدری محمد نواز،سر پرست اعلیٰ جاوید صادق کاہلوں نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان سرحد کی بندش سے دوطرفہ تجارتی نقصان ہو گا تاہم پاکستان اس کا مقابلہ کرنے کی صلاحییت رکھتا ہے افغانستان شدید متاثرہو گا۔یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت میں گزشتہ دو برسکے دوران نمایاں اتارچڑھا دیکھا گیا ہے۔




