پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ بڑی سفارتی کامیابی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاک سعود ی معاہدہ بڑی سفارتی کامیابی ہے، پاکستان کو معرکہ حق کے بعد بیرونی محاذ پر کامیابیاں مل رہی ہیں،انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ایک سنگ میل ہے، اب پتا چلا سبز پاسپورٹ کی عزت کیا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کا دفاع ہر پاکستانی کے لئے ریڈ لائن ہے، دفاعی معاہدہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ خطے کے ممالک کی سلامتی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے جو کہ پاکستان کے لیے ایک مضبوط اقتصادی و معاشی تعاون کی بنیاد بھی بنے گا۔کراسان خان نے کہا کہ ماضی میں آپسی اختلافات اور سیاسی عدم استحکام کے باعث ہم ترقی نہیں کر سکے، آج پاکستان میں انتشار اور سیاسی عدم استحکام کی زیرو ٹالرینس ہے، ملک میں انتشار اور بدامنی پیدا ہو گی تو کون سا بزنس مین یہاں آئیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں