پاک سعودیہ کا ریلوے کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد(بیورو چیف)وفاقی وزیر ریلو ے حنیف عباسی کی سعودی نائب وزیرِ ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز سے ملاقات ہوئی، سعودی عرب کو ایم ایل ون ریلوے منصوبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔وفاقی وزیرِریلوے محمد حنیف عباسی کی سعودی نائب وزیرِٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز رامیح الرامیح سے ملاقات اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرزکانفرنس کے موقع پر ہوئی، ملاقات میں پاکستان ریلوے اور سعودی عرب کے درمیان ریلوے شعبے میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں ریلوے منصوبوں، علاقائی روابط اورسرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی گفتگو کی گئی، ملاقات میں پاکستان نے سعودی عرب کو پاکستان ریلوے کے فلیگ شپ منصوبے ایم ایل ون میں سرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔ وزیر ریلوے نے سعودی نائب وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک کو بتایا کہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے نیٹ ورک کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریلوے تعا ون سے علاقائی روابط کو فروغ ملے گا۔پاکستان ریلوے بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن اورنظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر تیزی سے کام کر رہا ہے۔192کلومیٹرطویل کوہاٹ تھل خرلاچی ریلوے لنک وسطی ایشیائی ممالک کوجوڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں