کمالیہ(نامہ نگار)صدر انجمن تحفظ حقوقِ شہریاں کمالیہ رانا مظفر علی فاروقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج ملک کی سا لمیت، امن اور استحکام کی ضامن ہے ۔ پاک فوج نے ہر مشکل گھڑی میں قوم کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے وطنِ عزیز کا دفاع کیا ہے ۔ دہشت گردی کے خاتمے ، قدرتی آفات میں عوام کی مدد اور ملکی ترقی میں پاک فوج کا کردار قابلِ تحسین ہے ۔ پاک فوج نہ صرف سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے بلکہ اندرونِ ملک بھی عوام کی خدمت میں پیش پیش رہتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کا ہر فرد اپنے سپاہیوں کے ساتھ کھڑا ہے ، اور کسی بھی منفی پروپیگنڈے یا بیرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر اور فخرِ ملت ہے۔




