جڑانوالہ (نامہ نگار) آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے انجمن حسینیہ رجسٹرڈ کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ قصر بتول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اور شہدا کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں،اس سلسلہ میں متولی امام بارگاہ قصر بتول سید تطہیر حسین شاہ،جنرل سیکرٹری انجمن حسینہ رجسٹرڈ سید تصدق حسین شاہ خطیب جامع مسجد امام بارگاہ مولانا محمد حسین روحانی نے تقر یب کی صدارت کی،تقریب میں سیاسی سماجی شخصیا ت تاجر تنظیموں اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکا نے افواج پاکستان ذندہ باد پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ، تقریب میں سید تطہیر حسین شاہ،سید تصدیق حسین شاہ مولانا محمد حسین روحانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت و حملہ کا منہ تو ڑ جواب دیا جس پر پوری دنیا میں افواج پاکستان کا مورال مزید بڑھ چکا ہے ملک کے دفاع کی خاطر پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے افواج پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ ملکی سلامتی و خود مختاری ہر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔




