پرائس کنٹرول ٹیمیں گرانفروشوں کیخلاف متحرک ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور روزمرہ استعمال کی اشیا کے نرخ قابو میں رکھنے کے لیے ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی سربراہی میں پرائس کنٹرول ٹیمیں چاروں تحصیلوں میں متحرک ہیں۔اسی سلسلے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر محمد شہباز نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے گوشت اور دیگر اشیائے ضروریہ کے نرخ چیک کیے۔ ریٹ لسٹ سے زائد قیمتوں پر اشیافروخت کرنے پر ایک قصاب کو موقع پر ہی ایک ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کہا کہ عوامی ریلیف حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، نرخوں پر سخت نگرانی جاری رہے گی اور خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں