اسلا م آباد(بیوروچیف)اگلے مالی سال میں پراپرٹی ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنیکا فیصلہ کرلیاگیا۔ایکسائزذرائع کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کادائرہ کارشہروں سے بڑھاکردیہات تک لیجایاجائے گا،دیہات میں پراپرٹی ٹیکس2مرحلوں میں نافدکیاجائیگا،پہلے مرحلے میں دیہات میں کمرشل پراپرٹیزکوٹیکس نیٹ میں لایاجائیگا،کمرشل پرارٹیزمیں دکانیں،کارخانے،میرج ہال ودیگر پراپرٹی ٹیکس عائدکیاجائیگا۔ایکسائزذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں رہائشی ایریازکوٹیکس نیٹ میں شامل کیاجائیگا،دیہی ایریازکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنے سے10سے15ارب کااضافہ متوقع ہے۔




