پروفیسر فقیر حسین آزاد کی تعلیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج مین کیمپس فیصل آباد کے ہیڈ ماسٹر پروفیسر فقیر حسین آزر اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے۔ انہوں نے 36 سال 5ماہ تک اپنی خدمات پیش کیں اور کئی نسلوں کی آبیاری کرتے ہوئے انکو بہترین مقام تک پہنچایا جہاں وہ ملک وقوم کی خدمت میں مصروف ہیں۔ اس موقع پر ڈی پی ایس کی پرنسپل عالیہ ایوب چٹھہ نے انکے اعزاز میں الودا عی پارٹی دی جس میں ڈپٹی ہیڈ ماسٹر چوہدری عبدالر حمن سمیت اساتذہ اور فکلیٹی ممبران نے شرکت کی اور ریٹائرڈ ہونے والے ہیڈ ماسٹر پروفیسر فقیر حسین آزر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے تعلیمی میدان کیساتھ ساتھ طلبہ کی عملی تربیت کرنے میں بھی ہمیشہ فعال کردار ادا کیا۔ ان کی تعلیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں