پریس کلب سرگودھا میں تعزیتی ریفرنس منعقد

سرگودھا (بیورو چیف) پریس کلب میں صحافی ارشد محمود ارشی کے بڑے بھائی محمدا کرام شہزاد’ عابد ملک کی والدہ اکرم عامر عالیہ کنول آفاق گوندل سمیت پریس کلب کے جتنے ممبران اور ان کے لواحقین دنیا فانی سے کوچ کر چکے ہیں ان کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب عبدالحنان چوہدری نے کہا کہ جو بھی دنیا میں آیا ہے اس نے واپس اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانا ہے یہ دنیا عارضی ٹھکانہ ہے اس میں مستقل کسی نے نہیں رہنا کوشش کریں کہ آپس میں نفرتیں ختم کر کے محبتوں کو تقسیم کریں تاکہ ہماری اور دیگر لوگوں کی زندگیاں اچھی گزرے کیونکہ یہ دنیا دل لگانے کے لیے نہیں ہے اکرم عامر عالیہ کنول ارشد محمود ارشی کے بڑے بھائی عابد ملک کی والدہ اور اسی طرح پریس کلب کے دیگر ممبران اور ان کے لواحقین اب ہم میں نہیں ہیں ہم نے بھی جانا ہے کوشش ہے کہ اللہ تعالی کے حضور جب حاضر ہوں تو ہمارے اعمال ہمارے دائیں ہاتھ میں دیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں