چنیوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ چنیوٹ کے وفد کی صدر شاہد محمود چوہدری کی قیادت میںنئے تعینات ہونیوالی ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کیساتھ ملاقات۔ شہری۔ سائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی شہری۔مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے وفد نے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شاہد محمود چوہدری اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل حسین کی قیادت میں چنیوٹ میں نئی تعینات ہونے والی ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کیساتھ ان کے آفس میں ملاقات کی اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب کا کہنا تھا کہ ہمارا کام شہری مسائل کی نشاندہی کی ہے اور ہم امید کرتے ہیش کہ آپ پہلی فرصت میں شہری مسائل کو کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا کہنا تھا کہ ان کی تمام تر توجہ چنیوٹ کے شہریوں کے مسائل کی طرف ہو گی۔




