لاہور(بیوروچیف)پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں نرسنگ سینٹر آف ایکسی لینس بنانیکا فیصلہ کر لیا۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق اس سلسلہ میں وفاقی حکومت سے باضابطہ رابطہ کیا گیا ہے اور وفاق سے ٹی بی سینٹر کا قبضہ دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل ٹی بی سینٹر کی اراضی صوبہ پنجاب کو منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے، وفاق سے قبضہ ملنے پر فیڈر ل ٹی بی سینٹر کی عمارت مسمار ہوگی۔ذرائع کے مطابق قبضہ ملتے ہی فیڈرل ٹی بی سینٹر پر فوری تعمیرات شروع کی جائیں گی، نرسنگ سنٹر آف ایکسی لینس فیڈرل ٹی بی سینٹر راولپنڈی کے مقام پر تعمیر ہوگا اور یہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے بنے گا۔




