جڑانوالہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے اپنے دفتر میں شیعہ مساجد کے علما اور امام بارگاہوں کے نمائندوں سے خصوصی ملاقات کی اور ملکی صورتحال امن و امان پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہر ذمہ دار شہری کی ترجیحات ہونی چاہیے علما نے ہمیشہ حق و سچ کا درس دیا ہے اور ملک پاکستان کی تعمیر و ترقی خوشحالی اور استحکام کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے موجودہ حکومت ہر مکتبہ فکر کے افراد کو ضرورت زندگی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے پنجاب حکومت کی مثالی کارکردگی سے صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ملاقات کے دوران علما نے یقین داہانی کروائی کہ افواج پاکستان سیکیورٹی فورسز اور پولیس فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں شہدائے پاکستان شہدائے افواج اور پولیس کے شہدا ہمارے سروں کا تاج ہیں انکی قربانیوں کی بدولت دشمن ملک پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ہے۔




