چنیوٹ(نامہ نگار)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھار ٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایات پر ملاوٹ مافیا کی سرکوبی جاری ہے اس ضمن میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں ضلع بھر میں کریک ڈان کرکے42دودھ بردار گاڑیوں سمیت 88فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی۔اس دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو مزید بہتری کے لئے اصلاحاتی نوٹسز جاری،قوانین کی خلاف ورزیوں پر 42ہزار روپے کے جرمانے عا ئد کئے گئے۔100لیٹر سے زائد ملاوٹی دودھ تلف،کریانہ سٹورز سے دوران معائنہ ایکسپا ئر ڈ مصنوعات برآمدکی گئیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ محفوظ خوراک کی فراہمی کے لئے فوڈ سیفٹی ٹیمیں متحرک اورسرگرم عمل ہیں۔ملاوٹ و جعلسازی کرنے والوں کیخلاف لگاتار کارروائیاں جاری اور ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جارہا ہے۔




