پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹوبہ میں کارروائیاں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن ”صحت مند پنجاب، محفوظ خوراک”کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں کیں۔ کاررو ا ئیا ں ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایت اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز یاسر مشتاق کی نگرانی میں عمل میں لائی گئیں۔ضلعی ٹیموں نے مختلف مقاما ت پر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی، جہاں 3 ہزار 255لیٹر دودھ لیکٹوسکین مشین کے ذریعے ٹیسٹ کیا گیا۔ ناقص اور غیر معیاری دودھ موقع پر ہی تلف کر دیا گیا جبکہ ملوث گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے تاکہ عوام تک غیر معیاری دودھ پہنچنے سے روکا جا سکے۔فوڈ بزنسز کی چیکنگ کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات اور فوڈ سیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر 13 جرمانے عائد کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت ایک لاکھ 64 ہزار 500 روپے رہی۔ ایک یونٹ کی پروڈکشن کو اصلاح تک سیل بھی کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں