پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چنیوٹ میں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھار ٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایات پر محرم الحرام میںپکوان سنٹرز،نان شاپس،فوڈ پوائنٹس اور سبیلوں کی چیکنگ جاری ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے متعدد پکوان سنٹرز،نان شاپس اور سبیلوں کو چیک کیا۔نان شاپس اور پکوان سنٹرز کے معائنہ کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔کھلے رنگ،ممنوع چائنیز سالٹ کے استعمال،میڈیکل سکریننگ سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی اور ناقص سٹوریج کی وجہ سے 26ہزار روپے کے جرمانے عائدکئے گئے۔2 کلو سے زائد ممنوع چائنیز سالٹ اور ایک کلو کھلے رنگ موقع پر ضائع کرادیئے گئیجبکہ ٹریڈر سے لئے گئے جوس کے نمونہ جات لیبارٹری تجزیہ رپورٹ کے مطابق فیل پائے گئے اور15ہزار روپے جرمانہ عائداور150لیٹر غیر معیاری جوس تلف بھی کرایا۔ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 94 انسپکشنز کیں اورقوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر65ہزار روپے کے جرمانے عائدکئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں