پنجاب موٹر وہیکل ایکٹ میں ترامیم ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا نفاذ

ساہیوال(بیورو چیف) پنجاب موٹر وہیکل ایکٹ میں ترامیم، ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر بھاری جرمانوں کا نفاذ کر دیا گیا، فضائی آلودگی، دھواں چھوڑنے والی ڈیکلر تو پارکنگ زون میں گاڑی کھڑی کرنا چلتی ہوئی گاڑی سے سڑکوں کے اطراف کچرا پھینکنا، بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی چلانے، کم عمری میں گاڑی چلانا، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال کرنا، موٹر سائیکل پر دو سے زائد افراد بٹھانے، فٹ پاتھ پر گاڑی کھڑی کرنے اور شاہراہ عام پر ٹریفک جام کا موجب بنے والی اینکلو، گاڑیوں کو 5 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک جرمانے کئے جائیں، پنجاب حکومت صوبہ بھر میں مجوزہ جرمانوں کا اطلاق کر دیا گیا، عوام کی چیخیں نکل گئیں، قوانین میں ترامیم کے ساتھ ساتھ نرمی کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں پنجاب موٹر وہیکل ایکٹ میں ترامیم کرکے لاگو کر دیا ٹریفک قوانین میں ترامیم ہونے کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے فضائی آلودگی اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو 5 ہزار سے 20 ہزار روپے تک جرمانہ کیا جائیگا، موٹر سائیکل 5 ہزار کار جیپ 10 ہزار پی ایس وی 15 ہزار اور ایچ ٹی وی 20 ہزار اسی طرح نو پارکنگ میں موٹر سائیکل کھڑی کرنے پر 2 ہزار، کار جیپ کو 10 ہزار، پی ایس وی 15 ہزار اور ایچ ٹی وی 20 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، چلتی ہوئی گاڑی یا موٹر سائیکل سے سڑک یا آبادی کے اطراف کوڑا کرکٹ اور کچرا پھینکنے پر موٹر سائیکل 5 ہزار، کار جیپ 10 ہزار، پی ایس وی 15 ہزار اور ایچ ٹی وی 20 ہزار جرمانہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں