پنجاب میں بسنت2027ء کیلئے لائسنس کے اجراکا فیصلہ

لاہور (بیورو چیف) پنجاب میں بسنت 2027ء کے لئے لائسنس کا اجراء رواں سال ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ستمبر 2026ء سے پتنگ سازی، ٹریڈرز اور سیلرز کے لائسنس کے لئے پورٹل اوپن کر دیا جائے گا ۔ حکام کے مطابق آن لائن پورٹل کے ذریعے شہری پتنگ سازی اور ٹریڈ کا لائسنس حاصل کر سکیں گے ،لائسنس کے بغیر پتنگ سازی اور فروخت پر پابندی برقرار رہے گی جبکہ پرانے لائسنس کی معیاد رواں سال دسمبر میں ختم ہو جائے گی ،معیاد ختم ہونے پر نئے لائسنس کے لئے اپلائی کیا جا سکے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں