فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین مرکزی علماء کونسل ، جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ و نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں اجتماع میںحکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ پنجاب بھر میں ڈسٹرکٹ مساجد کمیٹیاں جو غیر فعال ہیں۔ ان کو فوری طور فعال کیا جائے۔چونکہ پاکستان میں آبادی میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ مختلف نئی کالونیاں اور ہاؤسنگ سوسائٹیاں بن رہی ہیں جس میں عوام الناس کو نئی مساجد بنانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔مساجد کے بل حکومت ختم کرے۔مدارس کے بلوں سے ٹیکس ختم کئے جائیں۔آئمہ مساجد کیلئے پنجاب حکومت کااعزازیہ دینے کا اقدام مستحسن ہے۔ باقی صوبے بھی اس کار خیر کو جاری کریں۔ حکومت پنجاب اگلا اقدام مساجدکے بجلی اور گیس کے بل ختم کرے اور نئی مساجد بنانے کیلئے سہولت فراہم کرے۔




