پنجاب میں نیشنل میراتھن کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

لاہور (بیورو چیف) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب نیشنل میراتھن، سائیکلنگ ریس اور فیملی فن ریس کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت، ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین ،پنجاب اولمپک کے سی ای او ادریس حید ر خواجہ،سیکر ٹری محمد وقار ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد سمیت پولیس، ریسکیو1122، ٹریفک پولیس ،ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔ڈی جی سپورٹس محمد طارق قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میراتھن و سائیکلنگ ایونٹ ملکی تاریخ کا ایک بڑا سپورٹس ایونٹ ہوگا، جس میں ہزاروں سے زائد اتھلیٹس شرکت کریں گے جبکہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 40 لاکھ روپے کے انعامات دیئے جائیں گے،21 کلومیٹر میراتھن کے فاتح کھلاڑیوں کو بالترتیب 5 لاکھ، 3 لاکھ اور ایک لاکھ روپے کے انعامات دیئے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں