لاہور(بیورو چیف)پنجاب پولیس کا سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری، عادی مجرمان اور عدالتی مفروروں کیخلاف صوبہ بھر میں بھرپور کر یک ڈان جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر سے ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں اے کیٹگری کے 41ہزار 252اور بی کیٹگری کے77 ہزار 636 اشتہاری مجرمان شامل ہیں۔ صوبے بھر سے47 ہزار 495عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا، جن میں اے کیٹگری کے 10 ہزار 979 جبکہ بی کیٹگری کے 36ہزار 516 عدالتی مفرور شامل ہیں۔ اسی طرح 27 ہزار 221عادی مجرم بھی گرفتا ر کیے گئے جن میں اے کیٹگری کے 10ہزار 962اور بی کیٹگری کے 16ہزار 259عادی مجرم شامل ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے 26ہزار 163اشتہاری مجرمان، 19ہزار 475عدالتی مفروران اور 10ہزار 514عادی مجرم گرفتار کیے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروروں کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈان تیزی سے جاری رکھا جائے۔




