پنجاب ڈیسٹی ٹیوٹ اینڈ نیگلیکٹڈچلڈرن ترمیمی بل 2025منظور

لاہور(بیوروچیف) پنجاب ڈیسٹی ٹیوٹ اینڈنیگلیکٹڈچلڈرن ترمیمی بل 2025منظور، پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بل منظورکرلیا۔بل فوری نافذالعمل کرانے کے لئے آئندہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں منظورکیاجائیگا، ترمیمی بل کامقصدبچوں کے تحفظ کیلئیقانونی فریم ورک کو مزید مضبوط بنانا ہے، بچوں کیساتھ زیادتی، نظراندازی اور استحصال کے کیسزپرسخت قانون سازی کی گئی۔بل کے متن کے مطابق بچوں کیساتھ بدسلوکی کیخلاف سزاں اور نفاذ کے نظام کو مضبوط بنایا جائے گا، ترمیمی بل میں انفورسمنٹ اور پینلٹیزکے نظام کو مزید شفاف اور مثر بنایا گیا۔بل کا مقصد بچوں کے تحفظ کیلئے مثر اور جامع قانونی نظام فراہم کرنا ہے، ترمیمی بل کے ذریعے 2004 کے قانون میں متعدد دفعات میں تبدیلیاں کی گئیں، بل کے تحت سیکشن 6 کی ذیلی شق 4 کو ختم کر دیا گیا۔ سیکشن 34، 36، 36اے، 36بی، 37 اور 38 میں اہم ترامیم تجویز کی گئیں، بل میں مختلف دفعات میں لفظ اور کی جگہ یا کا اضافہ کیا گیا ہے،ترمیمی بل سے بچوں کے حقوق کے تحفظ و قانونی نفاذ کے نظام میں بہتری آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں