پنجاب کے تمام ٹال پلازوں پر پرچی نظام ختم،ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں انفرا اسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اہم اور انقلابی فیصلے کیے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں مختلف محکموں نے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی، جن میں ٹرانسپورٹ، تعمیرات، توانائی بچت، اور شہری خوبصورتی کے منصوبے شامل تھے۔پنجاب کے تمام ٹال پلازوں پر پرچی کا نظام ختم کرنے اور مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب 38 ٹال پلازوں پر موٹروے کی طرز پر ون ایپ، ون سسٹم متعارف کرایا جائے گا تاکہ عوام کو سہولت میسر ہو اور آمدورفت میں شفافیت اور تیزی آئے۔اجلاس میں 5 بڑی سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور بحالی کے منصوبوں کے لیے پبلک پرائیویٹ شراکت داری کی منظوری دی گئی ہے۔ ان منصوبوں میں نجی ادارے کام کریں گے اور حکومت ان کے ساتھ اشتراک کرے گی۔ اس عمل سے اخراجات میں کمی اور کام کی رفتار میں بہتری کی توقع ہے۔ای ٹینڈرنگ کے ذریعے پنجاب میں 40 ارب روپے کی بچت ہوئی، جسے حکومتی سطح پر بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔وزیراعلی نے نئی بننے والی تمام سڑکوں پر سولر اسٹریٹ لائٹس لگانے کا حکم دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں