پنڈی یونائیٹڈ کلب نے چکلالہ کلب کو پنلٹی ککس سے ہرا دیا

راولپنڈی (سپورٹس نیوز) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام جاری مورگاہ چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں پنڈی یونائیٹڈ کلب نے چکلالہ کلب کو پنلٹی ککس سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ گزشتہ روز ایلیٹ سکول فٹ بال گراؤنڈ میں ٹورنامنٹ کا پری کوارٹر فائنل میچ پنڈی یونایٹڈ کلب اور چکلالہ کلب کے مابین کھیلا گیا۔جو کہ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا۔ دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ پنالٹی ککس دی گئیں اور دونوں ٹیموں کی طرف سے چار، چار گول کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں