فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید58وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اوررکشے چور لے اڑے، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 11خواتین اور2لڑکوں کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ علی ہائوسنگ کے الیاس کی اہلیہ (ش) کو نامعلوم، رضا آباد کے علاقہ صدیقیہ آباد کے عبدالرحیم کی والدہ (ن) گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی، سرگودھا روڈ کے علاقہ نگہبان پورہ کے بابر علی کی بیٹی (ح) کو نامعلوم ملزمان، نور پور کے شاہد محمود کی اہلیہ (س) کو گھر سے نامعلوم افراد نے زبردستی اغوا کر لیا، صدر کے علاقہ دانیال ٹائون کے اللہ دتہ کی ہمشیرہ (ث) کو نامعلوم، سمن آباد کے علاقہ مظفر کالونی کے حنیف کی ہمشیرہ(ک) کو نامعلوم،ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ بخاری چوک کے حارث کی ہمشیرہ کو بچوں سمیت اغوا کر لیا، ماموں کانجن کے فیصل کی اہلیہ (م) کو اوباش ملزم یوسف وغیرہ، سمندری کے علاقہ کاشف کی اہلیہ ہسپتال دوائی لینے گئی واپس نہ آئی،165گ ب کے عدیل کی ہمشیرہ(ت) کو نامعلوم، مرید والا کے علاقہ478کے حبیب الرحمان کی بیٹی(ع) کو نامعلوم، غلام محمد آباد کے علاقہ مدن پورہ کے عابد حسین کا بیٹا اور ملک پور کے جاوید کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے، جبکہ راجباہ روڈ پر عثمان سے جھپٹا مار کر فون، ابراہیم ٹائون کے عامر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی و فون، صدر بازار غلام محمد آباد سے سہیل احمد سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، چھوٹی اناسی کے قریب خرم شہزاد کے گھر سے قیمتی سامان چوری، جڑانوالہ روڈ پر راشد سے نقدی و فون، ڈی گرائونڈ کے ایف سی کے قریب انوارالحق سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، 189ر۔ب کے زاہد سے بیگ چھین لیا، محمود آباد کے قریب اعجاز سے نقدی وفون، حاجی آباد کے حمزہ سے70ہزار و فون، امین ٹائون کے قریب ایمان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات چوری، فاروق ٹائون کے شہباز کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 49ج ب کے علی رضا کی حویلی سے سامان چوری، ریاض الجنہ کالونی کے ارم شہزادی کے گھر سے سامان چوری،جوہر کالونی میں ثریا بانو سے جھپٹا مار کر پرس، 117ج ب کے کلاش کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، گوکھوال میں اعظم فاروق سے28ہزار و فون، سرور کالونی کے شہزاد سے56ہزار و فون، 188ر۔ب کے عثمان کے گھر سے سولر پلیٹس چوری، 109ر۔ب کے احمد علی کے گھر سے سامان چوری،125ر۔ب کے فیصل کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری،132ر۔ب گورنمنٹ پرائمری سکول کے تالے توڑ کر پنکھے ، تاریں اور سامان چور لے اڑے، پرانی چونگی کے قریب غلام مصطفی سے جھپٹا مار کر فون،277ر۔ب کے وسیم سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا، کینال ویلی میں ظفر اقبال کے زیر تعمیر گھر سے سامان چوری،209ر۔ب کے ےٰسین سے 35ہزا رو فون، 204ر۔ب کے رمضان سے20ہزار و فون، الٰہی آباد کے اسحاق سے30ہزار ، پنجاب ہائوسنگ کالونی کے حسنین سے10ہزار ،69ج ب کے شریف سے30ہزار چھین لیے، 274ج ب کے عمیر علی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی، سامان چوری، 263ج ب کے حافظ انس سے20ہزار چھین لیے،ڈجکوٹ کے غلام عباس سے40ہزار و فون، بٹالہ کالونی کے توصیف سے فون چھین لیا،243ر۔ب کے اسلم کا گھر لوٹ لیا،236ر۔ب کے بابر علی کے گھر کا صفایا کر دیا،گلشن رفیق کالونی کے سرور سے25ہزار،مظفر کالونی کے حیدر علی سے ایک لاکھ و فون، چمڑا منڈی جڑانوالہ کے نسیم سے15ہزار، علوی پارک کے قریب اظہر سے40ہزار،109گ ب کے مزمل سے پونے دو لاکھ، 37گ ب کے قمر شہزاد سے8ہزار، 273گ ب کے اصغر کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس،277گ ب کے ولایت سے40ہزار و فون، 642گ ب کے اسد کے ڈیرہ سے مویشی چھین لیے،جھمرہ روڈ پر فاروق سے10ہزار و فون، 266ر۔ب کے بشیر سے30ہزار، 74ر۔ب کے عبدالغفار سے82ہزار، 76ر۔ب کے اسلم سے 10ہزار، 402گ ب کے فاروق سے ساڑھے چار لاکھ، 573گ ب کے طلحہ سے2لاکھ چھین لیے،381گ ب کے غلام رسول سے8لاکھ33ہزار و فون اور دیگر سے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا،علاوہ ازیں سول ہسپتال سے سبحان احمد،203ر۔ب کے وحید، 63ج ب کے انوار، ڈجکوٹ کے ناصر،39گ ب کے عاصم ،چکو موڑ پر اکمل کی کوسٹر اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کو پکڑ نہ سکی۔




