حیدرآباد(نامہ نگار) حیدرآباد پولیس نے مختلف کاروائیوں میں بلائنڈ مرڈر سمیت 4 ملز ما ن کو گرفتار کر لیا، ملزم سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی گئی۔تھانہ مکی شاہ نے کاروائی کرتے ہوئے بلائنڈ مرڈر کے مقدمہ میں تین ملزمان عرفان عرف جون سینا ، ولی پٹھان اور شاکر حسین بلوچ کو گرفتار کر لیا ہے۔چند روز قبل ایک نامعلوم شخص کی گلا کٹی لاش ماربل مارکیٹ کے عقب سے ملی تھی جس کی شناخت ذیشان خان کے نام سے ہوئی تھی، جب کہ مارکیٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد چھٹل چانگ ساکن گوٹھ نور خان چانگ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 6 کلو 80 گرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔




