جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ ریاض اٹھوال نے جدید ٹیکنالو جی کو بروئے کار لاتے ہوئے لے پالک بچے کے مبینہ اغوا میں ملوث اسکے تایا اسکے دوست اور اسکی بیوی کو حراست میں لیکر 4سالہ بچے کو جھنگ سے باحفاظت بازیاب کروا لیا۔پکڑے جانیوالے مرکزی ملزم جاوید اقبال نے خلع دائر کرنے کی رنجش پر اپنی بیوی کو اغوا کے مقدمہ میں پھنسوا کر سسرال والوں سے رقم ہتھیانے کا پلان بنایا تھا۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے خلع دائر کرنے کی رنجش پر خاوند کا بیوی کو اغوا کے مقدمہ میں پھمسوانے کا منصوبہ بے نقاب کر دیا پولیس کے مطابق جاوید اقبال ساکن 210 ر-ب کے رہائشی جاوید اقبال کی شادی صاحب بی بی کیساتھ ہوئی اولاد نہ ہونے پر جاوید اقبال نے اپنے حقیقی بھائی سے بچہ محمد احمد لے پالک لیا بعدازاں دونوں میاں بیوی میں گھریلو جھگڑا ہوا اور وہ میکے چلی گئی۔




