پولیو وائرس کا افغانستان سے پاکستان منتقلی کا انکشاف

کابل(مانیٹرنک ڈیسک)افغانستان میں پولیو کے 50کیسز سامنے آنے کے بعد وائرس کی پاکستان منتقلی میں اضافہ ہوا ہے۔حکام کے مطابق پاکستان میںدو ماہ کے دوران سامنے آنیوالے 40سے50فیصد پولیو کیسز کا تعلق افغانستان سے نکلا ہے پاکستان سے بے دخل افغان شہریوں کی غیر قانونی راستوں سے پاکستان واپسی کو پولیو کے پھیلا کا بڑا خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔پاکستان میں رواں سال پولیو کے 9 اور افغانستان میں 50 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ ضلع خیبر میں رپورٹ ہونے والے تینوں پولیو کیسز کا جینیاتی تعلق افغانستان سے ثابت ہوا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیوریج کے 29 نمونوں میں افغانستان سے آنے والے پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔افغانستان سے تعلق رکھنے والا پولیو وائرس کراچی، جامشورو، راولپنڈی اور ملتان تک پہنچ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں