پٹرولنگ پولیس نے منشیات فروش کو قابو کر لیا

گوجرہ (نامہ نگار) پٹرولنگ پولیس نے منشیات فروش قا بو کرکے شراب برآ مد کرلی۔ معلو م ہوا ہے کہ پٹرولنگ پولیس چیک پو سٹ 419 کے اہلکار موچی والا روڈ پر گشت پر تھے کہ چک نمبر 422 ج ب لنک روڈ پر ایک شخص کو مشکوک سمجھ کر روکا تو اسکے قبضہ سے 12 لیٹر دیسی شراب کا کین برآ مد ہوا جسکی شنا خت ندیم عباس سکنہ 421 ج ب سے ہو ئی۔ جسے شراب سمیت تھا نہ صدر گوجرہ کے حوا لے کر دیا جنہوں نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آ غاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں