فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ٹائون نائب ناظم جناح ٹائون ذوالفقار احمد شیخ نے حکومت کی جانب سے پیٹرو ل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضا فے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت کے لیے کاری ضرب قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہو ئے ہیں، وہیں توانائی کی قیمتوں میں تسلسل کیساتھ اضافہ ان کیلئے مزید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔ ان بلند قیمتوں کا براہ راست اثر نہ صرف روز مرہ زندگی پر پڑتا ہے بلکہ صنعت و تجارت پر بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔




