پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی بڑھے گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر )انجمن تاجران منٹگمری بازار رجسٹرڈ کے صدر اور سپریم انجمن تاجران سٹی کے وائس چیئرمین حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ پیٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں کی وجہ سے چھوٹا تاجر اور کمزور طبقات مشکلات کا شکار ہیں ، مہنگائی کے رجحان اور قوت خرید نہ ہونے سے ہر طرح کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب تک ہم عالمی مالیاتی اداروں کے چنگل سے چھٹکارا حاصل نہیں کرتے ہم اپنے فیصلے کرنے میں خود مختار نہیں ہو سکتے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں