پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی بڑھے گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پائما کے سابق چیئر مین شیخ اکرم پاشا نے کہا ہے کہ پیٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں کی وجہ سے چھوٹا تاجر اور کمزور طبقا ت مشکلات کا شکار ہیں ، مہنگائی کے رجحان اور قوت خرید نہ ہونے سے ہر طرح کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے ملکی معیشت پرمنفی اثرات مرتب ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک ہم عالمی مالیاتی اداروں کے چنگل سے چھٹکارا حاصل نہیں کرتے ہم اپنے فیصلے کرنے میں خود مختار نہیں ہو سکتے ۔ تمام سیاستدان اور اسٹیک ہولڈرز سر جوڑ کر بیٹھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں