پٹرول اور ڈیزل معمولی سستا

اسلام آباد (بیوروچیف) ملک میں اگلے 3 دن کے لیے پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 88 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 65 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 424 روپے 4 پیسے اور پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 19تا 21ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں رد و بدل کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں