پٹرول مہنگا، ٹرانسپورٹرز ، ڈرائیورز کی مشکلات بڑھا دی

لاہور (بیوروچیف) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کے ساتھ لوکل ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز کی مشکلات بھی بڑھا دی ہیں، مہنگے پٹرول کے باعث چنگ چی رکشہ ڈرائیورز کیلئے روزانہ کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہوگیا۔ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے چنگ چی رکشوں کے روزمرہ اخراجات کئی گنا بڑھ گئے ہیں جبکہ آمدن محدود ہونے کے باعث موجودہ کمائی سے پٹرول کا خرچ پورا کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔رکشہ ڈرائیورز کے مطابق پٹرول مہنگا ہونے کے بعد کرائے بڑھانے کی صورت میں مسافروں کی تعداد کم ہوجاتی ہے، جبکہ کرائے برقرار رکھیں تو پٹرول سمیت دیگر اخراجات پورے نہیں ہوتے۔ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی روزانہ کی کمائی کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے باعث کئی چنگ چی رکشے سڑکوں پر خالی کھڑے نظر آتے ہیں اور ڈرائیورز سواری کے انتظار میں پریشان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں