مریدوالہ(نا مہ نگار ) مریدوالہ کے نواحی گائوں195گ ب میں پڑوسیوں نے بیوہ خاتون کے مسلح ہوکر دھاوا بول دیا گالم گلوچ اور دھمکیاں پلاٹ پرچار دیواری بنانے سے بھی روک دیا مقامی پولیس نے بیوہ کی مدد کی بجائے انکے خلاف ہی کاروائی شروع کردی خاتون نے مریم نواز سے مدد کی اپیل کردی تفصیلات کے مطابق 195گ ب کے ممتاز ،محمد شہباز اسامہ اور دیگر خواتین نے بیوہ خاتون شاہدہ پروین کواپنے ملکیتی پلاٹ پر دیوار بنانے سے روک دیا جسکے بعد مذکورہ ملزمان نے مشتعل ہوکر انکے گھر پر دھاوا بول دیااور انہیں تشدد اور گالم گلوچ کا نشانہ بنایا اس موقع پر ملزمان کی ساتھی خاتون نے اپنے ہی کپڑے پھاڑ کر تھانہ میں درخواست دے دی مقامی پولیس کے چھوٹے تھانیدار ناصر طور نے الٹا ملزمان کی بجائے بیوہ خاتون کے خلاف یک طرفہ کاروائی کر ڈالی اپنے کپڑے خود ہی پھاڑنے کی وڈیو وائرل ہونے پر علاقہ مکینوں نے پولیس رویہ کے خلاف شدید تشویش کا اظہار کیا۔




