لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ اسپورٹس میں بھی ترقی ضروری ہے، لیکن پڑھائی ہو یا کھیل، میرٹ کی ہر جگہ حکمرانی ہونا چاہئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے لاہور میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں سٹوڈنٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی ہمیشہ ٹیلنٹ کو سپورٹ کرتا رہے گا، پاکستان انڈر 19 ٹیم میں 11 کھلاڑی سکول لیول سے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ اسپورٹس میں بھی ترقی ضروری ہے، امید ہے کہ (یو سی پی)میں بہت سے گولڈ میڈل آئیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ قومی کرٹ ٹیم کی کارکردگی پر کافی عرصے سے تنقید ہوتی رہی ہے۔کھلاڑیوں کی تیاری اور کرکٹ کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ لیکن میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میرٹ پر ہوتی ہے۔




