لاہور (بیوروچیف) پنجاب کے ترقیاتی بجٹ پر پہلی سماہی جائزہ رپورٹ کے مطابق کل حجم 1240ارب روپے رکھا گیا، جس میں صر ف پہلی سماہی کے دوران 176ارب سے زائد فنڈز خرچ ہوئے۔ پی اینڈ ڈی بورڈ نے 710ارب کے فنڈز کا اجرا کیا جبکہ محکمہ خزانہ نے اس کے مقابلے میں 527ارب روپے جاری کیے۔ اجرا شدہ فنڈز کے باوجود ترقیاتی منصوبوں پر اخراجا ت کی رفتار سست رہی۔ غیر ملکی امداد یافتہ منصوبوں پر 42ارب روپے خرچ کیے گئے۔ رپورٹ میں بتا یا گیا کہ پی اینڈ ڈی بورڈ نے صوبائی محکموں کو فنڈز کے استعمال کی رفتار تیز کرنیکی ہدایات جاری کی ہیں۔




