سرگودہا(بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی ہدایت پر شہر کی ماحولیاتی بہتر ی کے لیے غیر قانونی مویشی باڑوں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔میونسپل آفیسر ریگولیشن زویا بلوچ کی قیادت میں پیرا فورس اور انفور سمنٹ ٹیم نے گزشتہ دو دنوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے شوکت پارک اور جمیل پارک کے اطراف قائم13 غیر قانونی باڑے مسمار کیے۔ اس دور ا ن 5 جانور قبضے میں لیے گئے اور مالکان پر مجموعی طور پر 2 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔زویا بلوچ نے کہا ہے کہ شہریوں کی سہولت اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے غیر قانونی باڑوں کے خلاف کارروائی بلا تعطل جاری رہے گی۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پارکوں، گرین بیلٹس اور عوامی مقامات پر قبضہ کرنے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اگر کہیں غیر قانونی باڑوں کی موجودگی دیکھیں تو فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ غیر قانونی باڑوں کیخلاف یہ مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی ا و ر کسی دباو یا سفارش کو خاطر میں نہیں لایا جائیگا۔




